دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ: جنوبی پنجاب کی غریب ترین لڑکیوں کے لئےبرطانیہ کےتعلیمی وظائف

اس سال جنوبی پنجاب میں غریب ترین لیکن ذہین ترین طالبات کے لئے برطانیہ سے وظائف فراہم کئے جائیں گے،اس کا اعلان پاکستان میں برطانوی سفیر فلپ بارٹن نے آج لاہورمیں کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Barton

یہ لڑکیاں 3 ہزارروپئے( تقریبا 17 پاؤنڈ) ماہانہ بطوروظیفہ وصول کریں گی جوسال میں دوبار فیس،کتابوں، آمدورفت اوردوسرےاخراجات کے لئے انہیں دئیے جائیں گے.

یہ دو سالہ وظیفہ غریب خاندانوں کی عمدہ کارکردگی والی طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کا موقع دے گا جو وہ ادھوری چھوڑنے پرمجبور ہوجاتیں۔.

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن-سی ایم جی، او بی ای نے لاہور میں کہا:

تعلیم وہ واحد اہم ترین عنصر ہے جوپاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ یہ وظائف مالی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں اور ذہین نوجوان دماغوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کرنے اورغربت سے آزاد مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم کرتے ہیں.

تعلیم وہ واحد اہم ترین عنصر ہے جوپاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ یہ وظائف مالی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں اور ذہین نوجوان دماغوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کرنے اورغربت سے آزاد مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم کرتے ہیں.

یہ طالبات پنجاب کے 11 غریب ترین اضلاع سے منتخب کی گئی ہیں۔ کل27500 لڑکیاں اگلے چھ سال تک یہ وظیفے حاصل کریں گی جو برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے 9ء10ملین پاؤنڈ(تقریبا 2 کرور روپئے ) کی فنڈنگ کی شکل میں دئیے گئے ہیں.

یہ وظائف پنجاب ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ (PEEF)کے ذریعے دئیے جارہے ہیں جسے حکومت پنجاب 2008ء سے چلا رہی ہے۔ برطانوی تعاون سے PEEF کو اپنی سرگرمیوں میں اضافے کا موقع ملتا ہے اور وہ جنوبی پنجاب کے کم ترقی یافتہ علاقے پرتوجہ دے پاتا ہے. لڑکیاں اورعورتیں پاکستان میں برطانیہ کے ترقیاتی کام کا مرکز ہیں۔۔ تعلیم لڑکیوں کے لئے سود مند ہے کیونکہ ہراضافی تعلیمی سال ان کی آمدنی میں 20 فی صد تک اضافے میں مدد کرتا ہے، انہیں بہتر ملازمتیں مل سکتی ہیں، وہ زیادہ آمدنی حاصل کرسکتی ہیں اورخود کو اور اپنے اہل خانہ کو غربت سے نجات دلا سکتی ہیں.

ایڈیٹروں کے لئے نوٹس:

  1. پاکستان بھرمیں برطانیہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کررہا ہے اور ان پرعزم منصوبوں میں شراکت کررہا ہے جن سے لاکھوں بچوں کو فائدہ ہوگا اور ان کی تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔
  2. پاکستان اب برطانیہ کی سب سے زیادہ ترقیاتی سرمایہ کاری وصول کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے
  3. تعلیمی ہنگامی ضروریات کے علاوہ پاکستان میں برطانیہ کی دوسری ترجیحات میں بچے کی پیدائش کے دوران ہزاروں ماؤں کی ہلاکت کی روک تھام ہے جو ہنرمند دائیوں،نرسوں یا ڈاکٹروں سے مالی تعاون کے ذریعے، ہزاروں غریب ترین افراد کو ہنر کی تربیت دے کے اور محروم گھرانوں میں عورتوں کو خوراک اور دواؤں کے لئے چھوٹی چھوٹی رقمیں فراہم کرکے کی جاتی ہے۔
  4. برطانیہ کی ترقیاتی امداد کا انحصار رقم کے صحیح استعمال اورنتائج کو محفوظ بنانے پرہوتا ہے .
شائع کردہ 4 February 2014