دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمیشن نے'' مستقبل کی تشکیل کیجئیے''مقابلے کا افتتاح کیا

برطانوی ہائی کمیشن اوربرطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ)نے پاکستان میں مصوری اورمضمون نویسی کے مقابلے کا افتتاح کیا ہے جس کا عنوان''مستقبل کی تشکیل کیجئیے '' ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Shape the Future

مقابلےمیں پاکستان بھر کے طلبہ کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے کہ وہ مصوری اور تخلیقی مضمون کے ذریعے اس کا اظہار کریں کہ پاکستان میں لوگوں کی زندگی بہتر بنانےکے لئےان کے خیال میں کیا چیز مددگار ہوگی اورملک کوپائیدار ترقی کی راہ پر ڈال سکے گی۔

2000ء میں اپنے آغازکے بعد سے ملینئیم ترقیاتی اہداف سے ملکوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ 2015ء تک دنیا کے غریب ترین افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کام کریں۔ ہم پاکستان کے نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس عالمی مباحثے میں حصہ لیں جو 2015ء کے بعد کے نئے ترقیاتی اہداف کی تشکیل کے لئے ہورہا ہے.

ملک بھر سے اسکولوں کے 12 سے 17 سال عمر کےطلبہ کو اپنے خیالات کا اظہارایک پینٹنگ کے ذریعے جس کے ساتھ مختصر سی تشریح یا اپنے ہدف کے بارے میں ایک پریزینٹیشن بھی ہو یا پھر 500 الفاظ پر مشتمل ایک مضمون کی شکل میں کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ججوں کا ایک پینل ان کی جانچ کرے گا. مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 16 نومبر 2014ء ہے۔ تفصیلات پاکستان ہائی کمیشن کے فیس بک صفحات اور وزارت خارجہ اردو فیس بک صفحاتپردیکھی جاسکتی ہیں

مقابلے کا افتتاح کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایس او ایس چلڈرنزولیج اسکول ممیں برطانوی نائب ہائی کمشنر ایلیسن بلیک نے کہا:

برطانوی ہائی کمیشن اورڈیفڈ کی جانب سے مجھےاس مقابلے’‘مستقبل کی تشکیل کیجئیے’’ کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہےجو کہ پاکستانی عوام کی زندگی بہتر بنانے اورہرایک کے لئے مزید خوشحال، منصفانہ اورپائیدارمستقبل تعمیر کرنے کے بارے میں پاکستان کے نوجوانوں کے نظریات سننے کا ایک بے مثال موقع ہے۔ آٹھ ملینئیم ترقیاتی اہداف کا مجموعہ 2015ء تک دنیا کے غریب ترین افراد کا معیارزندگی بہتر بنانے کے ہدف طے کرتا ہے.

اس باب میں بہت زیادہ پیش رفت ہو بھی چکی ہےاوراسی کو آگے بڑھاتے ہوئے عالمی ترقیاتی اہداف کا اگلا مجموعہ مستقبل کی نسلوں کے لئے دنیا کی تشکیل میں اہم کردارادا کرے گا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مقابلہ’’ مستقبل کی تشکیل کیجئیے’’ اسکولوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ 2015ءکے بعد کے اہم ترقیاتی اہداف کی تشکیل کے لئے بحث کے وقت تخلیقی سفارشات پر مباحثے اورتشکیل میں حصہ لیں.

پاکستان کے طویل المدت شراکت دار کی حیثیت سےبرطانیہ ملینئیم ترقیاتی اہداف کے حصول میں پاکستان کی مدد کررہا ہے۔2015ء تک برطانیہ 40 لاکھ بچوں کے اسکول میں داخلے میں مدد دے چکا ہوگا اور نوجوانوں کوملازمت کے لئے ہنرفراہم کرنے اور 12 لاکھ 30ہزار غریب افراد کو جس میں نصف سے زائد خواتین ہیں، مائیکرو فائنانس قرضے دلوا چکا ہوگا اور5 لاکھ بچے ناکافی خوراک کا شکار ہونےسے بچ سکے ہونگے.

یہ مقابلہ پاکستان کی اگلی نسل کے لئے ایک موقع ہے اپنے عالمی ترقیاتی اہداف کو سمجھنے کا اورپاکستان اوردنیا کے لئے ایک بہترمستقبل تعمیر کرنے کے طریقے کے بارے میں اپناوژن بیان کرنے کا.

ایس او ایس چلڈرنز ولیج راولپنڈی کی چئیر پرسن مسز نسیم مظفر نے کہا:

اس مقابلے کی میزبانی کرنا ایک بڑا اعزاز ہے جس کاانتظام برطانوی ہائی کمیشن نے راولپنڈی کے ایس او ایس چلڈرنزولیج میں کیاہے۔ یہ ایک منفرد موقع ہے جب ہم مل کر اپنے ملک کی دیکھ بھال، معیار زندگی بہتر بنانے اوراسےایک بہتر مقام بنانے کے طریقے دریافت کرسکتے ہیں۔

مقابلے سے ہمیں اپنے بچوں کی پینٹنگز اورتحریروں کے ذریعے نظریات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ان کے خیالات کے ذریعے ہم یہ جان سکیں گے کہ وہ اپنے مستقبل کوکیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہم اپنے ملک اور خاص طورپرایس او ایس چلڈرنز ولیج راولپنڈی کے بچوں کے لئےان کے فراخدلانہ اورمسلسل تعاون پربرطانوی ہائی کمیشن کے ہمیشہ مشکوررہیں گے۔.

رابطہ: پریس اتاشی، ہائی کمیشن برطانیہ،اسلام آباد ٹیلی فون: 2000 201 051

شائع کردہ 16 September 2014