دنیا کی خبروں کی کہانی

لاہور میں واقع برٹش کونسل کی لائبریری دوبارہ کھولی جارہی ہے۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے پنجاب میں وسیع تر پیمانے پر خدمات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں واقع برٹش کونسل کی لائبریری دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
British Foreign Secretary announces plans to reopen the British Council Library in Lahore as part of its expanded commitment to work in the Punjab

برطانوی سیکریٹری خارجہ، ولیم ہیگ نے آج اعلان کیا کہ لاہور میں واقع برٹش کونسل کی لائبریری 2014 میں عوام کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ سیکریٹری خارجہ نے یہ اعلان آج لاہور میں برٹش کونسل کے دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب میں برٹش کونسل کے پنجاب ایجوکیشن اور انگلش لینگوئج انی شئیٹو سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور تربیت فراہم کرنے والے عملے سے ملاقات کے دوران کیا۔

یہ لائبریری پنجاب میں برٹش کونسل کی خدمات میں توسیع کے سلسلے کی ایک مثال ہے اور دیگر شہروں میں مزید لائبریریوں کا آغاز بھی ممکنات میں سے ہے۔ برٹش کونسل کی جانب سے پاکستان کے تخلیقی اور روشن ذہنوں یکجا کرنے کے لیے اگلے سال کراچی میں ایک ثقافتی مرکز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

برٹش کونسل لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا:

میرے لیے یہ اعلان کرنا باعثِ مسرت ہے کہ برٹش کونسل عوام کے لیے 2014 میں اپنی لائبریری کا دوبارہ آغاز کر دے گی۔ یہ لائبریری کتب ، ڈیجٹل وسائل، تحقیق کے لیے آن لائن دستیاب معلومات اور ثقافتی تقریبات تک رسائی فراہم کرکے اکیسویں صدی کی نمائندگی کرے گی۔

اس لائبریری کا دوبارہ آغاز کرنے سے نہ صرف زندہ دلانِ لاہور کو لائبریری میں دستیاب مطالعے کے لیے بہترین مواد دستیاب ہوگا بلکہ ثقافتی سرگرمیوں ، تربیتی لیکچر کے علاوہ دیگر بہت سی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

مزید معلومات

برطانوی سیکریٹری خارجہ کے دورے سے متعلق تصاویر اور تازہ ترین معلومات مندرجہ ذیل سائبر لنک پر دستیاب ہیں:

*یوکے ان پاکستان ویب سایٹ

رابطہ:

پریس اتاشی: برٹش ہائی کمیشن، اسلام آباد۔ فون: 051 201 2884

شائع کردہ 18 July 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 18 July 2013 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.