خبروں کی کہانی

کرسمس 2015 ء: وزیر اعظم کی مبارکباد

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نےبرطانیہ اور دنیا بھرمیں کرسمس منانے والوں کو نیک خواہشات کا پپیغام ارسال کیا ہے.

Christmas tree by Number 10 Downing Street front door.

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیغام میں کہا ہے:

کرسمس کے موقع پر لوگ اگر کسی چیز کے خواہش مند ہوں تو وہ ہے اپنے خاندان کا تحفظ کے ساتھ اپنے اردگرد اجتماع اورایسا گھر جو محفوظ ہو۔ لیکن ہر کسی کو یہ میسر نہیں۔ شام اور مشرق وسطی میں لاکھوں خاندان یہ موسم سرما مہاجر کیمپوں یا عارضی پناہ گاہوں میں گزاررہے ہیں، انہیں داعش اور بشارالاسد نے گھر سے بے گھر کردیا ہے۔افریقہ سے لیکر ایشیا تک لوگ کرسمس کی صبح اپنے گھروں سے خوش خوش نکل کر گرجا جارہے ہونگے لیکن کئی کواذیت دہی کا خوف ہوگا۔برطانیہ بھر میں بھی کچھ لوگ یہ خوشی کا موسم بیماری، بے گھری یا تنہائی میں گزاریں گے.

ہمیں ان ہزاروں ڈاکٹروں، دیکھ بھال کرنے والوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئیےجو کرسمس کی خوشیوں کو قربان کرکے ضرورتمندوں کی مدد کرتے ہیں اوران کو بھی جو اپنے گھروں سے اور بھی دور ہیں۔ اس وقت ہماری بہادر مسلح افواج دنیا بھرمیں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں:عراق اور شام کے آسمانوں میں ان دہشت گردوں کو ہدف بناتے ہوئے جو ان ملکوں اور ہمارے وطن میں تحفظ کے لئے خطرہ ہیں، بحیرہ روم کے پانیوں میں ان افراد کو بچاتے ہوئے جو یورپ کے جان لیوا سفرکی کوشش کررہے ہیں اورزمین پرافغانستان سے لے کر جنوبی افریقہ تک کے ملکوں میں استحکام لانے میں مدد کررہے ہیں.

وہ اس لئے کہ وہ خطرات کو سامنا کررہے ہیں تاکہ ہمیں امن ملے۔ اسی لئے ہم آج خدا کے اکلوتے بیٹے، امن کے شہزادے یسوع مسیح کی ولادت کے موقع پراس کو یاد کررہے ہیں۔ ایک مسیحی ملک کی حیثیت سے ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہئیے کہ ان کی پیدائش کیا معنی رکھتی ہے: امن، رحمدلی اورسب سے بڑھ کرامید۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس حقیقت پر بھی غور کرنا چاہئیے کہ ان اہم مذہبی بنیادوں اورمسیحی اقدارکی وجہ سے برطانیہ تمام عقائد کے حامل اورلادین لوگوں کے لئے پر امن وطن رہا ہے.

لہذا آج جب ہم تحفظ اورسلا متی کی فضا میں اپنے پیاروں کے ساتھ جمع ہیں تو ہمیں ان کے بارے میں سوچنا چاہئیے جو ایسا نہیں کر پارہے۔ آئیے ان افراد کا شکریہ ادا کریں جو وطن میں محروموں کی مدد کررہے ہیں اوربیرون ملک ہماری سلامتی کا تحفظ کررہے ہیں۔ میں برطانیہ اوردنیا بھرمیں ہرشخص کے لئےخوشگواراورپرامن کرسمس کی دعا کرتا ہوں.

شائع کردہ 24 December 2015